پاکستانی شہری ہنگری کا گولڈن ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی ملک ہنگری نے تقریباً 7 سال بعد اپنی گولڈن ویزا اسکیم کا دوبارہ اجرا کیا ہے۔ نئے سرمایہ کاری پروگرام کے تحت شروع کی گئی اس اسکیم سے ان تمام ملکوں کے شہری استفادہ کرسکتے ہیں جو یورپی یونین کا حصہ نہیں ہیں۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے کامیاب درخواست گزار کو یورپی یونین کے تمام ممالک میں بغیر ویزا سفر کی اجازت ہوگی۔ مزید برآں، درخواست گزار کا رہائشی پرمٹ اس کی بیوی یا شوہر، کم سن بچوں اور والدین کے لیے بھی مؤثر ہوگا۔

ہنگری کے گیسٹ انویسٹر پروگرام کے تحت پاکستان سمیت یورپی یونین سے باہر کسی بھی ملک کے شہری درج ذیل 3 اہم شرائط میں سے کوئی ایک شرط پوری کرکے ہنگری کا گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں:

اہم شرائط

کم سے کم اڑھائی لاکھ یورو (تقریباً 74,787,500 روپے) مالیت کے رئیل اسٹیٹ یونٹ کی خریداری

5 لاکھ یورو (تقریباً 149,575,000 روپے) مالیت کے ایک گھر کی خریداری

ہنگری کے کسی اعلیٰ تعلیم کے ادارے کو کم از کم 10 لاکھ یورو (تقریباً 299,150,000 روپے) عطیہ کی فراہمی

ہنگری کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو، وہ شفاف پولیس ریکارڈ اور قانونی ذریعہ آمدن رکھتا ہو۔

یورپ میں بسنے والے دولت مند افراد کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کیونکہ اسپین اور پرتگال جیسے بعض یورپی ممالک نے اپنے گولڈن ویزا پروگرامز میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں سرمایہ کاری کا آپشن بند کردیا ہے۔

گولڈن ویزا کیسے حاصل کریں؟

ہنگری کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو ایجنٹ کے ذریعے درخواست بھیجنے اور سرمایہ کاری شرائط میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ہنگری میں داخلے کے لیے گولڈن ویزا حاصل اور سرمایہ کاری شرائط پوری کرنے کے بعد ہی سرمایہ کار وہاں رہائش کی درخواست دے سکتا ہے۔ تمام شرائط پر عملدرآمد کے بعد سرمایہ کار کو رہائشی پرمٹ کارڈ بذریعہ ای میل بھجوایا جاتا ہے یا خود ان کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں

ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی