پیپلز پارٹی بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کے لیے ورکنگ مکمل کرلی ہے اور ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

 

کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت سے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا، سی ای سی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔

وزیراعظم اور صدر زرداری کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز سے 38 پاکستانیوں سمیت کئی غیرملکی بازیاب، وطن واپسی کی تیاریاں شروع

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟