کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔گزشتہ روز 4 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔جن میں سے 106 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 52 فیصد رہی۔کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی کورونا اپنے وار دکھانے لگا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 123 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 106 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
COVID-19 Statistics 26 March 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 4,213
Positive Cases: 106
Positivity %: 2.52%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 22
(shared by NCOC-NIH)— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) March 26, 2023
این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 6.53 فیصد۔ لاہور میں 5.81 فیصد جبکہ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 5.59 فیصد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔