شعیب اختر کو یونس خان سے حسد کیوں ہونے لگا؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز یونس خان اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں میزبان کی ذمہ داریاں نبھانے والی آسٹریلوی کرکٹ میزبان ایرن ہالینڈ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان اور ایرن ہالینڈ ایک سیٹ پر موجود ہیں جہاں ان کے درمیان ایک مقابلہ کرایا جاتا ہے جس میں دونوں کو ایک پاؤں کے سہارے بیٹھ کر توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

مقابلے کے دوران یونس خان اپنا جوتا اتار دیتے ہیں اور ایرن ہالینڈ کا جوتا اتارنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اسی دوران ایرن اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر جاتی ہیں۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان دونوں ایتھلیٹس یونس خان اور ایرن ہالینڈ سے حسد کرنے لگا ہوں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں چند صارفین یونس خان کی فٹنس کی تعریف کرتے نظر آئے تو کسی نے ان کو پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہتر قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ یونس خان موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں۔

ایک ایکس صارف نے یونس خان سے درخواست کی کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو بھی ٹریننگ دیں۔

فیضان جاوید لکھتے ہیں کہ یونس خان ابھی بھی ٹی20 انٹرنیشنل کھیل سکتے ہیں۔

جہاں کئی صارفین یونس خان کی فٹنس کے بارے میں بات کر رہے تھے وہیں چند صارفین ایرن ہالینڈ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے بھی نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح