جیسے کو تیسا: شمالی کوریا کے کچرہ غباروں کا جواب جنوبی کوریا کیسے دے گا؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل 9 جون کو لاؤڈ اسپیکروں کا شمالی کوریا کی جانب رخ کرتے ہوئے ایک ایسی نشریات کا آغاز کیا جائے گا جو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اور ان کی حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ دنوں کچرے سے بھرے غبارے جنوبی کوریا بھیجنے پر سیئول نے اس حرکت کا جواب لاؤڈ اسپیکر سے ناقابلِ برداشت نشریات کی صورت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول اور سرحدی علاقوں میں پہلے دن اورپھر رات بھر کچرے سے بھرے غبارے دیکھے گئے۔

شمالی کوریا نے مئی 2024 میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا تھا، کچرا پھیلانے کا باعث بننے والے ان غباروں سے تنگ آکر جنوبی کوریا  کی قومی سلامتی کونسل نے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ 9 جون کو شمالی کوریا کی طرف لاوڈ اسپیکر سے نشریات شروع کی جائے گی اور یہ اقدام  شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اور ان کی حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہو گا۔

کونسل کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوابی اقدامات یقیناً شمالی کوریائی حکومت کے لیے تو ناقابل برداشت ہو سکتے ہیں لیکن ان سے شمالی کوریا کے فوجیوں اور اس کے عوام کو امید اور روشنی کا پیغام ملے گا۔

شمالی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے پروپیگنڈا مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران  انہوں نے شمالی کوریا کے خلاف پرچے اڑائے تھے یہی وجہ ہے کہ جوابی کارروائی کے طور پر غبارے بھیجے گئے تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ