اداکارہ ماہ نور حیدر کو اپنا فون کیوں بند کرنا پڑا؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہ نور حیدر پاکستان کی ایک معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سے کیا، وہ فلم ’پرچی‘ میں بھی نظر آئیں۔

ماہ نور حیدر نے کچھ عرصے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے وفہ بھی لیا، لیکن ان کی واپسی زبردست رہی، انہوں نے بلاک بسٹر ڈراما ’خئی‘ میں اپنے کردار سے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ڈراما سیریل ’خئی‘ میں ماہ نور حیدر کو خوب سراہا گیا، ڈرامے میں وہ ایک سچے کردار میں نظر آئیں، جبکہ باقی تمام کردار سازشی دکھائے گئے، لوگوں نے ماہ نورحیدر کی ڈرامے میں معصومیت کو پسند کیا اور وہ مرکزی کردار ادا نہ کرنے کے باوجود مداحوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام مائنڈ نہ کرنا میں ادکارہ ماہ نور حیدر سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے سفر اور ’خئی‘ میں ان کی حالیہ کامیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو بتایا کہ ’خئی‘ کی کامیابی کے بعد انہیں اپنا فون بند کرنا پڑا تھا کیونکہ مداح ان کو فون کرتے تھے، وہ پہچان یا توجہ کا مرکز بننا پسند نہیں کرتی، اس لیے اس نے اپنا فون بند کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟