ہارون کادوانی اور کومل میر کی ڈراما سیریل ’عشق ہوا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہارون کادوانی اور کومل میر کی ڈراما سیریل ’عشق ہوا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پروڈیوس کردہ ڈراما سیریل ’عشق ہوا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، یہ ڈراما سیریل جیو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

اس ڈراما سیریل کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں، نوجوان اور باصلاحیت اداکار ہارون کادوانی، کومل میر، سحر ہاشمی اور سہیل سمیر اس سیریل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈراما سیریل کی ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہیں، جنہوں نے ڈراما سیریل خئی کی ہدایتکاری سے بھی شہری پائی تھی۔

اس سیریل کی کہانی مشہور مصنفہ نوراں مخدوم نے لکھی ہے، اس کی کاسٹ میں فضیلہ قاضی، رمیز صدیقی اور شہزاد مختار بھی شامل ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز اس ڈراما سیریل کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، ٹریلر تبریز کی محبت کی کہانی کے بارے میں فراہم کرتا ہے، جس کا کردار ہارون کادوانی نے ادا کیا ہے۔

ٹریلر میں کومل میر، سحر ہاشمی اور سہیل سمیر کو بھی دکھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ