خئی  اور عشق مرشد کی اداکارہ دُر فشان کے جوتے وائرل، مارکیٹ میں مانگ بڑھ گئی

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ دُر فشان سلیم پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول ترین اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے حالیہ ہٹ ڈراموں ’جیسے جیسے آپ کی مرزی‘ ، ’ کھائی‘  اور ’عشق مرشد ‘ کی وجہ سے بے پناہ مقبولیت اور مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

آج کل اداکارہ دُر فشان ہٹ ڈراما سیریل ’کھائی‘  میں زمدا کے کردار میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ڈراما سیریل میں ان کی الماری، ان کی خوبصورتی اور دیگر لوازمات پر بھی مداح نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہاں تک کہ ڈراما سیریل کے ایک منظر میں در فشان نے جو جوتے پہن رکھے تھے وہ بھی آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ مداحوں نے ان کے اسٹائلش اسنیکرز  موچاری جوتوں کو بے حد پسند کیا۔ موچاری برانڈ کی آفیشل ٹیم نے بھی ان جوتوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

مشہور ڈراما سیریل ’کھائی ‘ میں زمدا (درفشان ) کے موچاری برانڈ جوتوں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد موچاری برانڈ کمپنی نے بھی ان جوتوں کو تشہیر کو پروڈکشن کو تیز کر دیا ہے۔ کمپنی نے ڈرامے کی تصاویر پوسٹ کیں اور اس کی تفصیلات بھی دیں۔

 موچاری کے آفیشل پیج پر لکھا گیا ہے کہ ‘اداکارہ دُر فشان کو موچاری پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ درفشان نے ان جوتوں کو خود خریدا تھا۔اس کے بعد ان جوتوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے-

کمپنی نے سوشل میڈیا پر درفشان کا یہ جوتے استعمال کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے اور ویب سائٹ پر جوتوں کی قیمت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟