عرفان صدیقی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ کی اہم ترین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا وہ حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار تھے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا نام بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور  پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاء الرحمن نے تجویز کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمودالحسن اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے بطور تائید کننده کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔

اجلاس میں 6 ارکان موجود تھے جن میں پیپلز پارٹی سے سینیٹرز شیری رحمان، رانا محمود الحسن، روبینہ قائم خانی، مسلم لیگ ن کے افنان اللہ خان شامل تھے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ تاہم انہوں نے نو منتخب چیئرمین کو مبارک باد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

انتخاب کے بعد بطور چیئرمین اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بلا مقابلہ انتخاب پر تمام ارکان کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس اہم کمیٹی کے سربراہ کے طور پر ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp