یہ آئی ایم ایف فرینڈلی بجٹ ہے، بڑے تاجر گروپوں کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تاجروں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ تاجر دوست نہیں ہے، کیونکہ 3700 ارب روپے اکٹھے کرنے کی بات کی گئی ہے، اس سے ہراسمنٹ میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹرز پر ایک فیصد کا فائنل ٹیکس ختم کرنے سے ایکسپورٹ کم ہوگی اور ایف بی آر کو ایکسپورٹرز کو ہراساں کرنے کا مزید موقع مل جائے گا۔

صنعتکاروں کے لیے 37 ہزار روپے تنخواہ دینا مشکل ہوگا، زبیر موتی والا

بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہاکہ موجودہ وزیر خزانہ نے ہم سے ملاقات نہیں کی، صرف وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے کرنا اچھا اقدام ہے تاہم صنعتکاروں کے لیے تنخواہ دینا مشکل ہوگا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے، ہارون فاروقی

سابق صدر چیمبر آف کامرس کراچی ہارون فاروقی نے کہاکہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف فرینڈلی اور کاروبار دشمن ہے، کیپٹل گین ٹیکس پر ہولڈنگ پیریڈ ختم ہونے سے مسائل بڑھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مزید کمی آئے گی، آٹو پالیسی کو ریوائز کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے 8.5 کھرب خسارے پر مشتمل 18 کھرب 87 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ ٹیکس ہدف 12.97 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی