لاہور میں 2 لرزہ خیز واقعات : قتل یا خودکشی؟

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لاہور سے دو افسوسناک خبریں آئی ہیں ۔ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں واقع دارالامان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ جبکہ 30 سالہ ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش بھی ڈاکٹرز ہاسٹل سے برآمد ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 بجے ساتھی لڑکی نے ایک لڑکی کی لاش دیکھ کر دارالامان کی انتظامیہ کو مطلع کیا۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پسند کی شادی کی تھی اور عدالت میں بیان دینے لاہور آئی تھی۔

لاہور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ خود کشی اور قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں۔ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

ادھر پولیس کے مطابق 30 سالہ ڈاکتر نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی۔ موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ وہ گذشتہ 4 سال سے اسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس لیڈی ڈاکٹر کی موت کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس اور فرانزک لیب ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور نعش مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp