خبردار! ہیڈ فونز کا مسلسل استعمال قوت سماعت متاثر کر رہا ہے

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ دور میں نوجوانوں میں ہیڈ فونز کا استعمال بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے ایک ارب انسانوں میں قوت سماعت بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔

گلوبل ہیلتھ جریدے میں منگل کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جب فون، موسیقی، فلموں اور شوز کی بات آتی ہے، تو نوعمروں اور نوجوانوں کے لیے بہت اونچی آواز میں اور بہت لمبا سننا عام بات ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 12-34 سال کی عمر کے 0.67 سے 1.35 بلین افراد ممکنہ طور پر سننے کے غیر محفوظ طریقوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ فونز سے مسلسل اونچی آواز میں موسیقی سننا کانوں کے پردوں اور اہم خلیات کو نقصان پہچاتا ہے اور اگر یہ زیادہ دیر تک جاری رہے تو انسان کے پردے مستقل طور پر خراب ہو سکتے ہیں۔

میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کی آڈیولوجسٹ لورین ڈلرڈ نے کہا کہ سماعت متاثر ہونے سے بچاؤ کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہیڈفونز کی آواز کم رکھی جائے اور مختصر وقفوں کے دوران استعمال کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp