الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

الکیشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے کیوں کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی لہٰذا سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ سپریم کورٹ سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ اپیل کو جمعے کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp