حج 2024 کے موقعے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی کئی جدید سروسز متعارف

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی سول ڈیفینس کے ڈائریکٹوریٹ نے حج 2024 کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی کئی جدید سروسز متعارف کروائی ہیں۔ ان سروسز کو سول ڈیفینس کے منی میں واقع مرکزی کنٹرول سینٹر میں متعارف کروایا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے مختلف سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جدید تکنیکی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے سروسز فراہم کی ہیں، جن میں سب سے نمایاں (اسمارٹ پلیٹ فارم) ہے۔

یہ پلیٹ فارم مقدس مقامات پر نصب کیے گئے اسمارٹ کیمروں کے ذریعے دھویں، آگ، ہنگامی حالات اور دیگر خطروں کی پیشنگوئی کرنے کا اہل ہے۔ پیشگی آگاہی سے سول ڈیفینس کی ٹیموں کی ردعمل کی رفتار بڑھ جاتی ہے جس کی بنا پر کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری مداخلت اور مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی کی سروسز میں عازمین حج کی رہائش گاہوں کی کمپنیوں کے لائسنس بھی شامل ہیں جو سول ڈیفینس کے انسپکٹرز کو QR کوڈ کے ذریعے کمپنیوں کے لائسنس کی تصدیق میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ کیمرے اسمارٹ گاڑیوں میں نصب ہیں جن سے لائسنس کی معلومات موبائل ڈیوائس پر دکھایا جانا ممکن کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ سینٹر نے ڈیجیٹل ٹوئننگ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا ہے جو سول ڈیفینس کے جیومکانیکل پورٹل کے ساتھ ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مقدس مقامات کی ایک انٹرایکٹو نقشہ تیار کرتی ہے تاکہ ہر یونٹ کے نگرانی کے دائرے کا تعین کیا جا سکے۔ اس میں تربیتی نظام اور ممکنہ خطرناک مقامات کی شناخت شامل ہے اور اس ٹیکنالوجی سے کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے کام لیا جاتا ہے۔

سول ڈیفینس کے یہ جدید اقدامات عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ