کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہ کرنے والے تاجر کاروبار کی بندش کے لیے تیار ہو جائیں

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹیلرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کریں، اگر کوئی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہیں کرتا تو کاروبار سیل کردیا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان سینیٹ نے ریٹیلرز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ ارکان نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور بک شاپس سمیت بہت سے ریٹیلرز کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ وصول نہیں کرتے اور مشین کا لنک ڈاؤن ہونے کا بہانہ کرکے صارفین کو ٹال دیتے ہیں۔

اس پر چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کریں، اگر کوئی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہیں کرتا تو کاروبار سیل کردیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پی او ایس انوائس سسٹم پر عمل درآمد نہ کرنے والے ریٹیلرز کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا، جس کی وصولی کے 7 دن بعد کاروبار یا دکان کھولنے کی اجازت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp