بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) متعارف کروادی گئی، مشین سے ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سونے کے سکے نکالے جاسکتے ہیں۔

’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں نصب یہ منفرد اے ٹی ایم باہر سے بالکل دیگر اے ٹی ایم کی طرح لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ بھارت کا پہلی’گولڈ اے ٹی ایم’ ہے۔

یہ غیر معمولی اے ٹی ایم ایک ایسے ملک میں ایک بٹن کے کلک پر سونے کے سکے فراہم کرتی ہے جہاں سونے کو اکثر محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ مشین ’گولڈ سکہ‘ نامی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے، اس مشین میں 5 کلوگرام تک سونے کے سکے رکھے جا سکتے ہیں اور 0.5 گرام سے 100 گرام تک کے سکے نکالے جا سکتے ہیں۔

صارف کو مشین سے مطلوبہ وزن کے سکّے کا انتخاب کرکے اس کی قیمت کے مساوی رقم مشین میں ڈالنی ہوگی۔

خیال رہے کہ ایک 100 گرام کے سکے کی قیمت تقریباً 7 ہزار ڈالر ہے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اس مشین کے صارفین کو اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن کوڈ مخفی رکھنے کے لیے اب مزید محتاط رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔

سونے کے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں سونے کی کُل طلب کے دو تہائی حصے کا تعلق دیہی علاقوں سے ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوڑھا ڈاکو جیل سے فرار، چوری کی واردات کرتے پھر گرفتار

شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس، 2025 میں مجموعی تعداد 31 تک پہنچ گئی

سہیل آفریدی کا دہشتگردی سے متعلق افغانستان کے حق میں بیان، حکومت نے مؤقف گمراہ کن قرار دیدیا

وزارتِ تجارت کی ایف بی آر کو افغان ٹرانزٹ کنٹینرز کی ری ایکسپورٹ کی ہدایت

سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے