ن لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار کے حق میں رہی ہے، ہتک عزت بل سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا، یہ بات انہوں نے لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل منظور ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس کو ئی ایسا اختیار نہیں کہ کسی قانون کو بننے سے روک سکے، بل پر دستخط نہ بھی کرتا تو بھی اس نے منظور ہوجانا تھا۔

گورنر پنجاب کے مطابق طے ہوا تھا کہ حکومت اور صحافیوں کی ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوگی، یہ طے پانے کے بعد ہی میں بیرونی دورے پر چلا گیا۔

دوسری طرف نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گورنر پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اتحاد کو ایک بھیانک تجربہ قرار دیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا، پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کے لیے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبا اٹھانا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp