امریکا: ذہنی دباؤ کے باعث اکثر کالج طلبا تعلیم چھوڑنے پر مجبور

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ہوئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالج کے زیادہ تر طلبا ذہنی دباؤ کے باعث خود سے لڑتے رہتے ہیں اور یہ عادت انہیں تعلیم چھوڑنے پر مجبور کردیتی ہے۔

سروے کے مطابق 20 سالہ ازابیل ایک محنتی انڈر گریجوٹ طالبہ ہیں جنہوں نے سال 2021 میں ہائی اسکول پاس کرنے کے ساتھ 3 مختلف ملازمتیں بھی کیں۔ لیکن جب وہ گریجویشن کرنے کالج میں پہنچیں تو ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق 12000 ایسے نوجوانوں کا سروے کیا گیا کہ جنہوں نے ہائی اسکول کی ڈگری مکمل کر لی تھی مگر بیچلرز مکمل نہیں کیا تھا۔

سروے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والے 40 فیصد سے زیادہ طلبا نے پچھلے چھ مہینوں میں تعلیم چھوڑنے پر غور کیا تھا۔

زیادہ تر طلباء نے جذباتی تناؤ اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے ایسا کیا جبکہ مالی اور کورس ورک کی دشواری کو بھی وجوہات میں شامل کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں لوگوں میں ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ریاست ہائے متحدہ میں 5 میں سے 1 بالغ دماغی بیماری کے ساتھ رہتا ہے اور 18 سے 25 سال کی عمر کے نوجوان افراد اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 18 سے 24 سال کی عمر کے بالغ نوجوان میں اضطراب اور افسردگی پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp