سعودی ہیلتھ کونسل کی مزدلفہ روانگی کے لیے حجاج کرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ہیلتھ کونسل نے حجاج کرام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے، خاص طور پر عرفات سے مزدلفہ کی روانگی کے وقت گاڑیوں اور بسوں کی چھتوں پر سوار ہونے سے گریز کریں۔

ہفتہ کے روز غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام کی کثیر تعداد مزدلفہ کی جانب روانہ ہو گی، جہاں وہ مغرب اور عشا کی نماز ادا کریں گے اور رات وہیں گزاریں گے۔ یہ عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے مزدلفہ میں رات گزاری اور فجر کی نماز ادا کی۔

سعودی ہیلتھ کونسل نے مزدلفہ کے لیے روانہ ہونے والوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور حجاج کرام سے درخواست کی کہ وہ مزدلفہ کے سفر کے دوران اپنی اور دیگر تمام مسافروں کی سلامتی کا خاص خیال رکھیں اور سفر کی دوران بسوں کی چھتوں پر سوار ہونے سے بھی گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp