حج 1445: حجاج کرام کا عرفات کا سفر اور مناسک حج کی ادائیگی

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج صبح کے وقت حجاج کرام نے عرفات کے مقدس میدان کا سفر شروع کیا۔ ایمان سے بھرپور اور خشوع وخضوع سے مغلوب یہ عازمین اللہ تعالیٰ سے عفو، مغفرت، رحمت اور جہنم سے نجات کی دعائیں کرتے ہوئے عرفات پہنچے۔

براہِ راست نگرانی

حجاج کرام کے قافلے عرفات پہنچنے کے دوران مختلف سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے براہِ راست نگرانی کی۔ ان اہلکاروں نے حجاج کرام کی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے مختلف راستوں پر انتظامات کیے تھے، تاکہ حج کے دوران ان کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

خدمت حجاج کی مکمل تیاری

حکومت کے مختلف محکموں نے حجاج کی خدمت کے لیے مکمل تیاری کی ہوئی تھی۔ عرفات کے میدان میں طبی، امدادی اور ضروریات زندگی کی خدمات فراہم کی گئیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ آسانی سے حج کے ارکان ادا کر سکیں۔

ایک اذان اور 2 اقامتوں کیساتھ جمع و قصر نمازیں

آج حجاج کرام مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نمازیں جمع اور قصر کر کے ایک اذان اور 2 اقامتوں کے ساتھ ادا کریں گے، غروب آفتاب کے ساتھ ہی حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے اور وہیں رات گزاریں گے۔ یہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عبادت ہے، جہاں آپ نے رات بسر کی اور فجر کی نماز ادا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان