پاکستان کی کارگو کمپنی نے کونسا اہم سنگ میل عبور کرلیا؟

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کی کارگو کمپنی ٹی سی ایس نے پاکستان سے براستہ قازقستان، آذربائیجان تک سامان ترسیل کرکے ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستانی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کمپنی ٹی سی ایس ملک گیر سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، جس نے پاکستان سے براستہ قازقستان، آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کر لی ہے، ٹی سی ایس نے لاجسٹک آپریشن کا آغاز کراچی بندرگاہ سے کیا اور اکتاؤ کی کیسپین بندرگاہ سے ہوتے ہوئے باکو میں اختتام کیا۔

پاکستان سے بذریعہ قازقستان، آذربائیجان میں سامان کی ترسیل کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو بڑھانا تھا، ٹی سی ایس کے اس لاجسٹک آپریشن میں قازقستان کے سفارتخانے نے بھرپور تعاون فراہم کیا، اس کارگو ترسیل سے قازقستان کے ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

قازقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کو پاکستان سے بذریعہ قازقستان، آذربائیجان پہنچنے میں 21 دن لگے جس کے دوران کل 4 ہزار820 کلومیٹر کا طویل راستہ طے کیا گیا

پاکستانی لاجسٹک ماہرین کے مطابق ٹرانس افغان کوریڈور اور ٹرانس کیسپین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ، قراقرم ہائی وے کے ساتھ مل کر قازقستان اور پاکستان کی ٹرانزٹ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ