افغان لڑکیاں روانڈا کیوں جارہی ہیں؟

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں طالبان حکومت نے ستمبر 2021 میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی تھی، اس پابندی کو 1 ہزار دن مکمل ہو گئے ہیں، اس پابندی کے باعث افغانستان میں 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں۔

طالبان کی جانب سے لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کے جانے کے بعد عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) اور اسکول آف لیڈرشپ افغانستان (سولا) نے باہمی اشتراک سے افغان لڑکیوں کو افریقی ملک روانڈا میں تعلیم دلانے کا منصوبہ بنایا جو اب عملی صورت اختیار کر چکا ہے، گزشتہ برس کے آغاز میں 40 سے زیادہ افغان طالبات کے پہلے گروہ نے اس سکول میں داخلہ لیا تھا اور اب ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

طالبان حکومت کی جانب سے پابندی کے بعد تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند بہت سی افغان لڑکیاں اب روانڈا منتقل ہو گئی ہیں جہاں وہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔

روانڈا میں عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے سربراہ ایش کارل نے کہا ہے کہ ان لڑکیوں کا یہ سفر امید کی کرن ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر موزوں مدد میسر آئے تو انتہائی مشکل حالات میں بھی نوجوانوں کی تعلیم جاری رہ سکتی ہے۔

روانڈا میں سولا کے پلیٹ فارم سے 100 افغان خواتین اساتذہ نئی طالبات کا خیرمقدم کرنے اور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ اساتذہ نئی زندگی سے مطابقت اختیار کرنے اور تعلیمی مسائل پر قابو پانے کے لیے طالبات کو اپنے تجربات کی روشنی میں رہنمائی دیتی ہیں۔

ایک افغان طالبہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا انتہائی انقلابی تجربہ تھا۔ سولا میں انہیں پیار اور تعاون کرنے والی طالبات کا ساتھ میسر آیا ہے جو سیکھنے کی جستجو رکھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ