خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مبینہ طور پر نقل کرتے پکڑے گئے، نوٹس جاری

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کو مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑنے جانے پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے پی ٹی آئی کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو نوٹس جاری کیا گیا۔

نوٹس میں انہیں اسکل ڈیویلپمنٹ امتحان کے دوران مبینہ طور پر نقل کرنے پر ایگزامینیشن ڈسپلن کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے۔

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کا کہنا ہے کہ یہ عام انتخابات سے قبل کا نوٹس ہے جو اس وقت کی انتقامی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

صوبائی وزیر امتحانی ہال میں ڈسٹربنس پیدا کرنے کے الزام میں جامعہ پشاور کے امتحانی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہوا اور کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد مجھے کلیئر کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف ویڈیو بنانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی اور گورنر کی جگہ جواب انہوں نے دیا، میرے خلاف سازش کی گئی اور پرانا نوٹس وائرل کیا گیا جس پر پہلے ہی کارروائی ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جامعات ٹھیک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ٹھیک کر کے رہیں گے چاہے کوئی ناراض ہی کیوں نہ ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp