ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی آخری گیند پر اس وقت پورا کرلیا جب شاہین شاہ آفریدی نے ڈیلنے کو ایک شاندار چھکا لگایا۔ پاکستان نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور کپتان  بابر اعظم نے 32 بنائے۔

اس  سے پہلے آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 106 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔  آئرلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ صرف 4 بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل ہوسکے۔  سب سے زیادہ رنز گریتھ ڈیلانے نے بنائے۔   انہوں نے 31اسکور کیا۔ مارک ایڈیئر نے 15، جارج ڈوکریل نے 11 رنز بنائے۔ جوش لٹل 22رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 پاکستان کی طرف سے شاہد شاہ آفریدی اور عماد وسیم  نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عامرنے 2  جبکہ ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بابراعظم کا کہنا تھاکہ تین سے چار دن سے پچ کوور تھی ، اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کی وجہ سے اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جانا ہے، ٹیم پاکستان پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp