غزہ میں مسلمان عیدالاضحیٰ کا پہلا دن اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں سخت مصائب و آلام جھیلتے ہوئے منارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
تاہم ان نامسائد حالات میں بھی غزہ کے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ایسے موقعے پر بھی انہوں نے عید کی عبادات سے منہ نہیں موڑا ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان نماز عید اداکی ہے۔
خان یونس کے علقے میں میں نماز عید ادا کرنے والے محمود عبد الجواد نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پر قربانی کے جانور نہیں ہیں لیکن اب ہم خود کو اور اپنے جسموں کو قربان کررہے ہیں۔
ہفتے کے روز یوم عرفہ کے موقع پر بھی فلسطینیوں نے اپنے بلند عزم کا اظہار کیا تھا اور تباہ حال گلیوں سے گزرتے بچوں نے تکبیرات پڑھی تھیں۔
یوم عرفہ پر غزہ میں نقل مکانی کے مراکز میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور اللہ کے حضور جاری آزمائش کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔