بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی والے معاملے میں ایف آئی آر درج ہوگئی اور ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
سلمان خان کو دھمکی دینے کے معاملہ میں سائبر پولیز نے 506(2)، 504، 34 تعزیرات ہند کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ 66(ڈی) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ معاملہ کی جانچ کے لیے کرائم برانچ کی ایک ٹیم راجستھان گئی ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں راجستھان سے بنواری لال گوجر (25 سال) نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ملزم کو لے کر ممبئی پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اداکار کے ممبئی واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر دو بائیک سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے اگلے ہی دن دونوں شوٹروں کو گجرات سے گرفتار کر لیا تھا۔ بعد میں پولیس نے ایک اور ملزم انوج تھاپن کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن اس نے کچھ دن بعد ہی جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ پولیس اب بھی اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہیں۔