بلوچستان حکومت کی جانب سے موسیٰ خیل کے معذور کو موٹر سائیکل کی فراہمی

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر گورنمنٹ بوائز یائی اسکول محمود آباد کے باہم معذور طالب علم کو نئی موٹر سائیکل فراہم کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ایک رپورٹ میں دکھایا گیا تھا کہ موسیٰ خیل کے ایک دیہی علاقے سے ایک معذور طالب علم کو گھر سے اسکول تک آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس ہونہار طالب علم شوکت خان کو موٹر سائیکل فراہمی کی ہدایت کی جس پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے طالب علم کی معاونت فراہمی کی ہدایت دی جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع موسیٰ خیل عبدالحمید زہری نے مذکورہ بچے کے اسکول جاکر اس سے ملاقات کی اور اسکول بیگ اور دیگر تدریسی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ افراد معذوری کے لیے بنائی گئی تین پہیوں والی موٹر سائیکل دینے کا اعلان کیا۔

اس کی روشنی میں گزشتہ روز شوکت خان نامی طالب علم کو ڈپٹی کمشنر آفس مدعو کرکے اس کی محنت و لگن پر داد دی گئی اور ایک نئی موٹر سائیکل اس کے حوالے کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر افراد باہم معذوری کی محرومیوں اور مایوسیوں سے نکالنے اور قدرت کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہونے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان افراد باہم معذوری کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے وزیر اعللیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ۔ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند اور ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کی جانب سے طالب علم کی فوری معاونت کو کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp