قومی کرکٹر ’اندرکھاتے‘ کیا کرتے ہیں، سب کو معلوم ہے، چوہدری شافع کھلاڑیوں سے نالاں

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد ہی سے کھلاڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر تنقید کیساتھ میمز کا نہ تھمنے والا طوفان برپا ہے۔ اس حوالے اب پنجاب کے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی عوام کے ہمنوا ہوگئے ہیں۔

گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں، لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے۔

صوبائی وزیر نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے وزیرداخلہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کو پوری طرح پتا چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین

پریس کانفرنس میں سیاسی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کےحل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے چاہییں، حکومت سے مذاکرات  کے لیے پی ٹی آئی گروپوں کی رائے مختلف ہے۔ پی ٹی آئی گروپوں دھڑوں میں بٹنےکی وجہ سے مذاکرات نہیں ہورہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp