اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور شاہ محمود کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، زین قریشی کا دعویٰ

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے والد شاہ محمود قریشی کو آج اڈیالا جیل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔

زین قریشی کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ والد شاہ محمود قریشی کے بغیر یہ دوسری عید ہے، انہوں نے حقیقی قربانی دی ہے، امید ہے عید کے بعد شاہ محمود قریشی رہا ہو جائیں گے۔

زین قریشی نے دعویٰ کیا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد کو آج بھی اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔ان کے مطابق سائفرکیس سیاسی انتقام تھا، ہائیکورٹ نے اس کیس میں باعزت بری کیا تو حکومت نے 9مئی کے بے بنیاد کیسز بنا دیے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، عام انتخابات اور 9مئی کی تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی، ہم نے اصولی مؤقف اختیار کیا،  تحریک انصاف کے باہم کوئی اختلاف نہیں۔

انہوں بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے، یہ آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ عید الفطر پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو نے کہا تھاکہ  والد اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باجماعت نماز عید ادا نہیں کی، انہیں اپنے اپنے سیل میں رکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp