رمضان المبارک اور کھجوروں کا تصور ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہے۔
ویسے تو کھور کے بہت فائدے ہیں لیکن آج ہم آپ کو کھجور کے نو بڑے فوائد بتا رہے ہیں۔
معدہ فعال کرتی ہے
تحقیق کے مطابق کھجور کھاتے ہی روزے کی وجہ سے سست پڑنے والا معدہ یک دم فعال ہوجاتا ہے اور غذا ہضم کرنے والے خامروں اور انزائم کی پیداوار شروع ہوجاتی ہے جو افطار کے بعد کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
نظام ہاضمہ کی بہتری
نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے روزانہ کھجوریں کھائیں کیونکہ اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
توانائی کی فراہمی کا ذریعہ
کھجور کو توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ توانائی برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کی قدرتی مٹھاس دیگر میٹھی اشیاء کی نسبت خون کی شکر میں کم اضافہ کرتی ہے۔
بیماری سے محفوظ رکھتی ہے
کھجور کھانے والے سرطان اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجور میں دل اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جبکہ یہ دل کی شریانیں سکڑنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
ذہن کو تیز بناتی ہے
کھجور دماغ کے لیے بھی فائدے مند ہے اور ذہن کو تیز بناتی ہے۔ دن میں صرف دو کھجوریں ذہنی نشوونما کے لیے بہترین غذا ثابت ہوسکتی ہیں۔
اچھے امتحانی نتائج کیلئے فائدہ مند
کھجور دماغ کی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
ذہنی کمزوری سے بچاؤ
کھجور بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی ذہنی کمزوری کے عمل کو سست کرتی ہے۔
کولیسٹرول میں کمی
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور کھجور کا استعمال چینی کی جگہ مفید ہے کیونکہ چینی اس خاصیت سے محروم ہے ۔اس کیلئے کھجوروں کا پیسٹ بنا کر چینی کی جگہ اتنی ہی مقدار میں استعمال کریں تو کولیسٹرول میں کافی حد تک کمی ہوسکتی ہے۔
ریشے دار غذاؤں کی کمی پوری کرے
رمضان میں کھانے کے اوقات میں تبدیلی اور ریشے دار غذائیں نہ کھانے کے باعث قبض ہوسکتا ہے تاہم کھجوروں کے حل پذیر ریشے قبض سے محفوظ رکھتے ہیں۔