خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے حج مہمانوں کے لیے قربانی کا خصوصی انتظام

منگل 18 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے خصوصی خرچ پر سال 1445ھ کے حج کے مہمانوں کے لیے قربانی کا انتظام کیا ہے۔ یہ پروگرام خادم الحرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں دنیا کے مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے 88 ممالک کے 3322 حاجی شامل ہیں۔

وزیر برائے اسلامی امور، و دعوت اور ارشاد، شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے قربانی کے اخراجات کا انتظام ان کی غیر معمولی سخاوت اور مسلمانوں کے لیے فراخدلانہ عطیات کا تسلسل ہے۔ یہ اقدام ان کے مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی مستقل کوششوں کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp