مشاعر مقدسہ ٹرین: حجاج کے لیے جدید اور تیز رفتار سفری سہولت، تصویری جھلکیاں

منگل 18 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی ریل کمپنی (سار) مشاعر مقدسہ ٹرین چلاتی ہے، جو عازمینِ حج کو 9 اسٹیشنوں کے ذریعے منتقل کرتی ہے۔

یہ سفرعرفات سے شروع ہوتا ہے، مزدلفہ سے گزرتا ہوا منیٰ پر ختم ہوتا ہے۔ مشاعر ٹرین کا بیڑا 16 ٹرینوں پر مشتمل ہے، جو 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔

یہ ٹرینیں 18 کلومیٹر طویل دوہری ریلوے لائن کے ذریعے اسٹیشنوں کو جوڑتی ہیں۔ ہر ٹرین میں 3000 مسافروں کی گنجائش ہے، مجموعی طور پر یہ سسٹم ایک گھنٹے میں 72,000 مسافروں کو منتقل کر سکتا ہے۔

مشاعر مقدسہ ٹرین حجاج کرام کے سفر کو نہایت آسان اور تیز رفتار بناتی ہے، جس سے ان کے حج کے تجربے میں بہتری آتی ہے اور انہیں مقدس مقامات تک پہنچنے میں سہولت فراہم ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp