بعض آئی فونز میں ایپل کا نیا آئی او ایس 18 اپ ڈیٹ کیوں نہیں ہوگا؟

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے رواں ماہ ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس میں iOS 18 کا اعلان کیا، جس میں نئی کسٹمائزیشن، کمیونیکیشن، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے فیچرز کی نمائش بھی کی گئی۔

تاہم، بری خبر یہ ہے کہ ایپل کے تمام ماڈلز اس اپ ڈیٹ کے اہل نہیں ہیں کیونکہ نئے iOS کے لیے A12 Bionic چپ یا اس کے بعد آنے والی چپ کی ضرورت ہوتی ہے، جو صرف iPhone XS اور اس کے بعد کے ماڈلز میں پائی جاتی ہے۔

ایپل انٹیلی جنس، آئی فونز کے نئے AI فیچرز صرف ایسے فون میں دستیاب ہوتے ہیں جن میں A17  پرو چپ موجود ہو، جو کہ فی الحال صرف آئی فون 15 پرو اور پرو میکس میں پائی جاتی ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ iOS 18 رواں برس اکتوبر کے بعد آئی فون ایکس ایس اور بعد کے ماڈلز کے لیے مفت اپ ڈیٹ کے طور پر دستیاب ہوگا۔

نئے اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہے؟

ایپل کے نئے اپ ڈیٹ کی نمایاں خصوصیات میں ایپل انٹیلی جنس ہے۔ یہ ایک ایسا اے آئی نطام ہے جس کے بارے میں ایپل کا کہنا ہے کہ یہ iOS 18 میں گہرائی سے مربوط کیا جائے گا۔

اس اپ ڈیٹ میں نئے ‘رائٹنگ ٹولز’ شامل ہیں جو آئی فون کے صارفین کو متن کو دوبارہ لکھنے، پروف ریڈ کرنے اور سمری بنانے کے علاوہ حسب ضرورت تصاویر بنانے کے لیے ‘امیج پلے گراؤنڈ’ کے نام سے سہولت فراہم کرتا ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ بعض ایپلی کیشنز کو لاک یا مخفی رکھنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا جس کے لیے فیس آئی ڈی، ٹچ آئی ڈی یا ڈیوائس کا پاس ورڈ درکار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو