ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سپر8 مرحلے کے پہلے میچ میں امریکا کو 18رنز سے شکست دے دی

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر8 مرحلے کے پہلے اور ایڈیشن کے 41واں میچ جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں امریکا کے کپتان ایرون جونز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے اور امریکا کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 40 گیندوں پر 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے 11، کپتان ایڈن مارکرم نے 46 اور ڈیوڈ ملر کوئی اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوئے۔

ہینرک کلاسن 22  گیندوں پر 36 اور ٹرسٹن اسٹبز 16 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی جانب سے سوربھ نیتراولکر اور ہرمیت سنگھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز

امریکا کی جانب سے اوپنر اینڈریز گوس نے 47 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی مگر اس کے باوجود امریکا جنوبی افریقہ کو پچھاڑنے میں ناکام رہا۔ امریکی ٹیم مقررہ 20  اوورز میں 6  کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کرسکی۔

امریکا کے اسٹیون ٹیلر 24، نتیش کمار 8، کپتان ایرون جونز صفر، کورے اینڈرسن  12 ، شایان جہانگیر 3، ہرمیت سنگھ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جسدیپ سنگھ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو رابادا نے 3 جبکہ کیشو کہاراج، اینریک نورجے اور تبریز شمسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سپر8 مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں 4، 4 ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور بھارت شامل ہیں۔ جب کہ گروپ ٹو میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

سپر8 مرحلے کے میچز آج 19 جون سے 25 جون تک کھیلیں جائیں گے۔ دونوں گروپس میں شامل ٹیمیں 3،3 میچز کھیلیں گی اور ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

ٹی20 ورلڈکپ کے بقیہ تمام میچز اب ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز بارباڈوس، سینٹ لوشیا، اینٹیگوا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلیں جائیں گے۔ دونوں سیمی فائنل 27 جون اور میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp