بلوچستان کا بجٹ 21 جون کو پیش کیا جائے گا، اعلامیہ جاری

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے نئے مالی سال 25-2024 کا بجٹ 21 جون کو پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ سیشن 21 سے 29 جون تک جاری رہے گا، سیشن میں رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی پیش ہوگا اور اس کی منظوری لی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق، 24 جون کو اگلے مالی سال کے بجٹ پر عام بحث شروع ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بلوچستان کا بجٹ 870 ارب روپے کا ہوگا، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی، بجٹ میں 3 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی ،ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سےوفاقی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر عید کی چھٹیوں کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا، اجلاس اسپیکر کی صدارت میں شام 5 بجے ہوگا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں کل سے بجٹ 25-2024 پر بحث کا آغاز ہوگا، موجودہ اجلاس میں فنانس بل 25-2024 منظوری کے لیے بھی پیش ہوگا ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے، اپوزیشن لیڈر حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp