حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج 7 حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج 20 جون کو 4 مختلف شہروں میں 7 حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق جدہ سے ملتان 150 حجاج لیے پہلی حج پروازPF723 دن ساڑھے بارہ بجے پہنچے گی، جب کہ لاہور میں 190 حجاج کرام کو لے کر PA471  دن 2:15  بجے اترے گی۔کراچی میں180 حجاج کے ساتھ  پہلی حج پرواز PA173 دن 2 بج کر 35 منٹ پر اترے گی، اور اسلام آباد میں 200 مسافروں  کے ساتھ پہلی حج پروازPA273 دن 3 بجکر 20 منٹ پر اترے گی۔

ترجمان کے مطابق ملتان میں 180 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPA873  آج دن 3 بجکر 35 منٹ پر  اترے گی۔ اسلام آباد  میں 150 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPF719  شام 6 بجے پہنچے گی۔جبکہ لاہور میں 150 مسافر لئے دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق 720حجاج کرام  روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے آج مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے۔

70 ہزار سرکاری عازمین حج کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہوگی

ترجمان مذہبی امور کے مطابق جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کیلئے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری  رہے گا۔ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔70 ہزار سرکاری عازمین حج کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے