پی آئی اے کی پہلی پرواز 160حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی آئی اے کی پہلی پرواز حاجیوں کو لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے

کی جدہ سے کراچی کی پہلی بعد از حج پرواز پی کے 860 آج دوپہر 160 حجاج کو لے کر کراچی پہنچی، پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر عمر خان، ائیرپورٹ مینیجر جاوید پیچوحو اور پی آئی اے کے دیگر افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔

پی آئی اے 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے 171 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 19 ہزار 500 حجاج، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 14 ہزار 900 اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے، پی آئی اے حجاج کرام کی واپسی کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور کے لیے بعد از حج پروازیں چلا رہی گی۔

سکھر اور کوئٹہ کے حجاج کراچی سے بذریعہ سڑک سفر کریں گے، پی آئی اے بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ