عید کے بعد پہلا ورکنگ ڈے: اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید کی تعطیلات کے بعد پہلے ہی  روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔ اس دوران ٹریڈنگ میں 2000 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری دن کے اختتام پر انڈکس 78800 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ 5 ہزار پوائنٹس بڑھ چکی ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق 100 انڈیکس کی ایک سال کی کارکردگی شاندار رہی۔ گزشتہ برس جون کی 23 تاریخ کو انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس پر  تھا جبکہ رواں سال جون کی 20 تاریخ کو انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس پر کھڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں روپے میں منافع 95 فیصد جبکہ ایک سال میں ڈالر میں منافع 100 فیصد بڑھا ہے۔

معاشی ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو تحفظات ہیں اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل بہتر پرفارم کر رہی ہے اور مستقبل میں اس حوالے سے مزید بہتری ملے گی کیوں کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کو پاکستان آمد کی دعوت دی جا چکی ہے اور وہ اس دعوت کو قبول بھی کرچکے لیکن ایک مسلئہ درپیش ہے کہ اس طرح کی دعوت اس سے قبل سعودی عرب کو بھی دی جا چکی ہے لیکن ابھی تک اس پرعمل نہیں ہوسکا۔

انہوں ںے کہا کہ ریکوڈک کامعاملہ بھی کہیں منظر سے غائب ہوگیا ہے اور چین کے ساتھ بھی تعلقات کے بارے میں کوئی مثبت خبریں نہیں آرہی ہیں۔

شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی توجہ اور سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کے لیے اس وقت بوسٹر ثابت ہو سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘