اسٹاک ایکسچینج نے 73ہزارپوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد عبور کرلی

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی عبور کر لیا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈیکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا۔

دن کے 12 بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33کروڑ 12لاکھ سے زیادہ حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 12.47 ارب روپے ہے۔

کاروبار سرگرمیوں کے آغازپر پاک الیکٹران ، فوجی فوڈز اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے زیادہ حصص کا لین دین ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپر تیزی کا رحجان

قبل ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغازپرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 862.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 72764.24 پوائنٹس پربندہوا تھا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر57 کروڑ، 83 لاکھ، 88 ہزار، 643 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.51 ارب روپے تھی۔

مجموعی طورپر389کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور1108 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

23 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ اورکے الیکٹرک کے زیادہ حصص کی لین دین ہوئی۔ تینوں کمپینوں کے بالترتیب 48443791، 40362811 اور26775432 حصص کالین دین ہوا۔سفائیرٹیکسٹائل ملز لمیٹد کے حصص میں سب سے زیادہ 84.42 روپے فی حصص اضافہ اورہوئسٹ پاکستان کے فی حصص قیمت میں سب زیادہ 66.13 روپے کی کمی ہوئی۔

کے ایس 30 انڈیکس 180.59 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 23775.44 پوائنٹس پربند ہوا۔ گزشتہ روز فیوچرٹریڈنگ کے تحت 9.12 ارب روپے کے سودے ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب