بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری، عوام سراپا احتجاج

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں کوئٹہ سیمت کئی علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف صوبے کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں نیوآبادی کے رہائشیوں نے بجلی لوڈ شیدنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے ژوب، کوئٹہ قومی شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

قومی شاہراہ بند ہونے سے شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

احتجاج کے باعث شہریوں کو اس سخت گرمی میں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی لوڈشیدنگ کے دورانیہ کو کم جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp