وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا آج ہونے والا شیڈول اجلاس مؤخر کر کے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکریٹریز اور وزرائے داخلہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp