ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی راہیں مضبوط کر لیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے 196 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی ۔

بھارت کے 196 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 35   کے مجموعی اسکور پر گری جب لٹن داس 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب تنزید حسن 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری جب توحید ہردوئے 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ 98 کے مجموعی اسکور پر گری جب شکیب الحسن،  11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پانچویں وکٹ109 کے مجموعی اسکور پر گری جب نجمل حسین شانتو40 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ چھٹی وکٹ 110 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیکر علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ 138 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب رشاد حسین 24 بنا کر آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 145 کےمجموعی اسکورپر گری جب محمد اللہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی طرف سے کلدیب یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپرت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ہاردیک پانڈیا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلہ کے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت کی پہلی وکٹ 39  کے مجموعی اسکور پر گری جب روہت شرما 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ 71 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویرات کوہلی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ 77 کے مجموعی اسکور پر گری جب سوریہ کمار یادو 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب رشبھ پنت36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، پانچویں وکٹ 161 کے مجموعی اسکورپر گری جب شیوم دوبے 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے سب سے عمدہ اننگز ہاردک پانڈیا نے کھیلی، انہوں 27 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، اکسر پٹیل نے 3 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شکیب الحسن ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

انٹیگوا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی20  ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے کا گروپ اے کا میچ دونوں بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے انتہائی اہم تھا، بھارت نے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے جب کہ بنگلہ دیش سپر 8 مرحلہ سے اپنے 2 میچ ہارنے کے بعد ناک آؤٹ ہو گیا ہے۔

بھارت کا تمام تر انحصار باؤلنگ کے محاذ پر تھا لیکن بھارت نے انتہائی عمدہ بیٹنگ سے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے ایک بڑا ٹوٹل دیا، جیسا کہ کہا گیا تھا کہ بھارت کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کا کردار اہم رہے گا، اسی طرح انہوں نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ایکو ویدر کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا لیکن میچ میں کسی لمحہ بھی بارش نہیں ہوئی، روہت شرما کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے سپر8 راؤنڈ میں اپنی مہم کا آغازافغانستان کو47 رنز سے شکست دے کر کیا تھا جب کہ بنگلہ دیش کو سپر8 کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp