ٹک ٹاک کے نئے ’اے آئی ٹول‘ سے قابلِ اعتراض مواد بنایا جا سکتا ہے؟

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک نے غلطی سے اپنے نئے اے آئی ٹول کے نامکمل ورژن کو شیئر کیا تھا۔ نیا آئی اے ٹول صارفین کو ڈیجیٹل اوتاروں پر مشتمل ویڈیوز بنانے کی اجازت دیتا ہے جو صارفین کے مطابق کچھ بھی بول سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے، ابتدائی ورژن میں حفاظتی اقدامات کا فقدان تھا، اور کچھ صارفین، جیسے سی این این، قابلِ اعتراض مواد پر مشتمل ویڈیوز تیار کرنے میں کامیاب رہا، جس میں ہٹلر کے اقتباسات اور خطرناک پیغامات شامل تھے۔

اگرچہ ٹک ٹاک نے اس غیر محفوظ ورژن کو ہٹا دیا ہے، لیکن ٹک ٹاک نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ حتمی طور پر محفوظ ٹول جلد لانچ کردیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کا نیا ایڈورٹائزنگ ٹول ’سمفنی ڈیجیٹل اوتار‘ رواں ہفتے ایک حیران کن خرابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ یہ ٹول کاروباری اداروں کو حقیقی اداکاروں کے ڈیجیٹل اشتہارات تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ان اوتاروں کو اے آئی ڈبنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص جملے بولنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ سمفنی ڈیجیٹل اوتار کا مطلوبہ ورژن کاروباری اکاؤنٹس والے صارفین تک رسائی کو محدود کرتا ہے۔ تاہم ٹک ٹاک اکاؤنٹ رکھنے والا کوئی بھی شخص اس تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ اس ورژن میں حفاظتی اقدامات کا فقدان تھا، جس کی وجہ سے کسی کو بھی ممکنہ طور پر نقصان دہ باتیں کہنے والے اوتاروں کے ساتھ ویڈیوز بنانے کی اجازت ملتی ہے۔

’سمفنی ڈیجیٹل اوتار‘ سے صارفین کو ایسی ویڈیوز بنانے کا موقع ملا جس میں مصنوعی ذہانت کے اوتار قابِ اعتراض جملے بول رہے تھے، مثلاً اسامہ بن لادن کے ’لیٹر ٹو امریکا‘ کے اقتباسات بھی شامل تھے یا سفید فام بالا دستی کا نعرہ اور یہاں تک کہ ووٹنگ کی تاریخوں کے بارے میں غلط معلومات بھی شامل تھیں۔

ان ویڈیوز میں ٹول کے حتمی ورژن میں موجود ایک اہم حفاظتی مواد کی کمی تھی، ایک واٹر مارک جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مواد اے آئی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس غیر محفوظ ورژن کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک صارفین کو یقین دلاتا ہے کہ آفیشل لانچ ورژن محفوظ ہوگا اور صرف مجاز کاروباری اداروں کے لیے قابل رسائی ہوگا، جو اے آئی واٹر مارکس کے ساتھ ویڈیوز بنا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، آئی جی جیل خانہ جات کا ایک ماہ قبل لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر اطلاعات کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

ویڈیو

موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

سب سے زیادہ دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے پہلی محبت پر خاموشی توڑ دی

کالم / تجزیہ

علی بیگ کا چمن اور میٹا مورفسس

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، انڈیا کو مبارکباد دوں یا جنوبی افریقہ کو صلواتیں سناؤں؟

تحریک انصاف کی قیادت بحرانی کیفیت کا شکار