ٹک ٹاک پر نئے فیچر کی آزمائش شروع

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘ٹک ٹاک’ کی جانب سے ایک نئے فیچر اسٹریکس کی آزمائش کی جا رہی ہے جوکہ اسنیپ چیٹ کے اسٹریکس فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال صرف محدود صارفین کے اکاؤنٹس پر آزمایا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئی اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز آزما رہے ہیں۔

صارفین کو ایک دوسرے کے ساتھ اسٹریکس برقرار رکھنے کے لیے لگاتار 3 سے زائد دنوں تک ایک دوسرے کو مسلسل ڈائریکٹ میسجز بھیجنا ہوں گے۔ اس کے بعد جتنے دنوں تک اسٹریک بھیجی گئی ہوگی اتنے دنوں کی تعداد کے مطابق ایک اسٹریک بیج چیٹ پر ظاہر ہوگا۔

اگر کوئی صارف آخری میسج بھیجنے کے 24 گھنٹوں کے اندر کوئی نیا میسج نہیں بھیجے گا تو اسٹریکس کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ جب اسٹریکس کا سلسلہ ٹوٹنے والا ہوگا تو ٹک ٹاک کی جانب سے صارف کو یاددہانی کروائی جائے گی۔ تاہم اگر کوئی صارف اسٹریکس کا سلسلہ برقرار نہیں رکھنا چاہتا تو وہ سیٹنگ بار میں ‘پرائیویسی’ میں جا کر ‘نوٹیفیکیشن پینل’ کھول کر اسے ‘آف’ کر سکتا ہے جہاں ‘اسٹریک سیٹنگز’ میں اسے آف کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر متعارف کروانے کا بنیادی مقصد صارفین کو ٹک ٹاک پر مشغول رکھنا اور انہیں ویڈیو شیئرنگ ایپ پر زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔’اسنیپ چیٹ’ میں بھی یہ فیچر لگ بھگ اسی طرح کام کرتا ہے اور اس سے لوگ بظاہر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کسی فرد کے کتنے قریب ہیں اور ان کے درمیان کتنا رابطہ رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘