اگر آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ بارش کی نذر ہوگئے تو سیمی فائنل میں کون پہنچے گا؟

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ2024 سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جہاں 8ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اور سیمی فائنل کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ گروپ 2 میں سے دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، لیکن گروپ 1 میں صرف بھارت کی پوزیشن بظاہر مستحکم ہے، جبکہ آسٹریلیا، بنگلادیش اور افغانستان میں سے کوئی ایک ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکے گی۔

موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اگلے میچز بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے، گروپ ون کے بقیہ میچز کا سب کچھ موسمی حالات پر منحصر ہے۔ اگر آسٹریلیا اور بھارت کا میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ اس صورت میں، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، اور آسٹریلیا کو اپنا سامان باندھنا پڑے گا، اور افغانستان اور بنگلادیش میں سے جو بھی جیتے گا اچھے رن ریٹ کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچے گا۔

آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں اہم میچ میں شکست ک سامنا کرنا پڑا جس نے آسٹریلیا کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔  گروپ 1 میں سے ابھی تک تمام ٹیمیں 2،2 میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سے بھارت نے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں، جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور بنگلا دیش اپنے ابھی تک کے دونوں میچ ہار چکا ہے۔

موسم کے پیش نذر پوائنٹس ٹیبل پر کافی کچھ تبدیل ہوسکتا ہے، لیکن اگر میچ واش آؤٹ نہیں ہوتے تو یہ بھی ممکن ہے کہ آسٹریلیا بھارت کو ہرا دے، اور افغانستان بنگلادیش کو، اس صورت میں تینوں ٹیموں کے پوائنس 4 ہوجائیں گے اور رن ریٹ یا زیادہ چھکے لگانے کی بنیاد پر 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

موسم کیا کہتا ہے؟

موسم کی پیش گوئی کرنے والے اداروں کے مطابق آج کے میچ میں بارش ہونے کا 70 فیصد امکان ہے، جبکہ بادل چھائے رہنے کی توقع 74 فیصد ہے۔ ایک ادارے نے 3.5 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

اعدادوشمار کیا کہتے ہیں؟

بھارت کے پاس اس وقت 4 پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ +2.425 ہے، آسٹریلیا کے پاس 2 پوائنٹس اور +0.223 کا نیٹ رن ریٹ ہے۔ اسی طرح افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.650 جبکہ بنگلا دیش کا منفی 2.489 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟