ٹی20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آج کا میچ سینٹ لوشیا میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، اور یہ فیصلہ ان کے لیے بھاری ثابت ہوا۔

بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 181 رنز تک محدود ہوگئی، اب ان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کو اب بنگلا دیش اور افغانستان کے میچ میں افغان ٹیم کی ہار پر انحصار کرنا ہوگا۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز اسکور کیے اور ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے کپتان روہت شرما نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔

اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 31، شیوم دوبے 28، رشبھ پنت 15، ہاردک پانڈیا 27 اور جڈیجا نے 9 اسکور بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوئنس نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنا سکی، اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کھیلی مگر پھر بھی بھارت کو شکست دینے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

کپتان مچل مارش نے 37 رنز اسکور کیے، جبکہ ٹریوس ہیڈ 76 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

اس کے علاوہ گلین میکسویل 20، ٹم ڈیوڈ نے 15، مارکس اسٹوئنس نے 2 اور میتھو ویڈ نے ایک رن بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں