مچل اسٹارک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے بولر بن گئے

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ایک روزہ ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں تنجید حسن کو آؤٹ کر کے ورلڈ کپ میں اپنی 95ویں وکٹ کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

انہوں نے سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کوپیچھے چھوڑا جنہوں نے 94 وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔ مچل اسٹارک نے ایک روزہ ورلڈکپ میں 65 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 30 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ مچل اسٹارک کا ریکارڈ صرف اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود بنگلادیش کے شکیب الحسن ہی توڑ سکتے ہیں۔ ان کی وکٹوں کی تعداد 92 ہے اور دونوں ہی اس وقت ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔87 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اب اس مقابلے سے باہر ہوچکے ہیں کیونکہ ان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

اس کے علاوہ 79 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود سری لنکن لیجنڈ متھیا مرلی دھرن ریٹائر ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم