قومی کرکٹرز کا انتخاب کیسے ہوگا؟ پی سی بی نے اصولی فیصلہ کرلیا

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور کوچز کے انتخاب کا نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا جس میں قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ کارکردگی اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پلان کی اصولی منظوری دی گئی جس کے تحت کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا، اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کے لیے کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ماسٹر کوچ کی تعیناتی

چیئرمین پی سی بی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا اور کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

وزیراعظم پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، ترک صدر کی شہباز شریف کی تعریف

سرکاری اہلکاروں کے لیے نیا ضابطہ، شفافیت بڑھانے کا فیصلہ

آبنائے ہرمز کھولنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے شکرگزار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟