ڈی آئی جی اسلام اباد پولیس سید علی رضا کے احکامات کی روشنی میں ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 منشیات فروش گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ملزمان کے قبضے سے7 کلوگرام سے زائد چرس، ایک اعشاریہ 626 کلوگرام ہیروئن، 350 گرام آئس، بئیر کے 21 کین، 58 بوتلیں شراب اور اس کے علاوہ 30 لیٹر شراب برامد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور تمام زونل ایس پیز کو اپنی زیرنگرانی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اس کی اولین ذمہ داری ہے اس لیے ایسے عناصر کو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہر سے منشیات کے خاتمے تک ان خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی مشکوک سرگرمی نوٹ کریں تو اپنے متعلقہ تھانے یا پکار 15 پر اس کی اطلاع دیں۔