منشیات کے استعمال، اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر صدر مملکت کا پیغام

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقعے پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منا رہے ہیں جو پاکستان میں انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کو اجاگر کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ نہ صرف ہماری نوجوان نسل اور ان کے خاندانوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کے لیے آمدن کا بھی ذریعہ ہے۔  منشیات کے استعمال کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی، والدین اور اساتذہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز  کی مدد سے ایک جامع حکمت ِعملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں منشیات سپلائی کرنے  اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنے معاشرے بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ فعال اقدامات کریں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے آگاہی، مؤثر انسداد منشیات قوانین، روک تھام اور علاج پر سرمایہ کاری اور کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چلنا بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں  اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے  منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے تعلیم دینی ہوگی اور نوجوانوں کی توانائیوں کو صحت مند اور پیداواری سرگرمیوں کی جانب موڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے اور آج کے دن میں ہر شہری کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔

صدر مملکت نے شہریوں سے درخواست کی کہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں انفرادی، خاندانی اور کمیونٹی کی سطح پر آگاہی پیدا کریں، روک تھام اور علاج کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو  منشیات سے پاک ملک بنا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم